چوہدری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا

چوہدری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا
کیپشن: image by facebook

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے ، اپنے ٹوئٹر بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا معاملہ الجھ گیا کاش ایسا نہ ہوتا، ہم یہ نہیں چاہتے تھے مگر اب ایسا ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پارٹی کے قائد نواز شریف سے ناراض دکھائی دیتے ہیں جس کا وہ کئی مواقعوں پر برملا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ 


انتخابات 2018 کے لیے پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر بھی نواز شریف کی چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر اعتراض سامنے آیا اور نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست دیں گے تو انہیں ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

نواز شریف کے اعتراض کی وجہ سے چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔