گوگل آپ کی شخصیت کے کون کونسے راز جانتا ہے؟

گوگل آپ کی شخصیت کے کون کونسے راز جانتا ہے؟
کیپشن: image by google

نیویارک :ویسے تو سب پریشان رہتے ہیں کہ گوگل یا فیس بک صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو کس حد تک اپنے پاس محفوظ کرتے ہیں ، کیا آپ بھی اس حوالے سے فکرمند ہیں؟ تو گوگل کی جانب سے اس حوالے سے ایڈ سیٹنگز کو تبدیل کیا گیا ہے جس میں صارفین اپنی مرضی سے ردوبدل کرسکتے ہیں۔

یہاں آپ جان سکتے ہیں کہ گوگل کے خیال میں آپ کے سامنے کس طرح کے اشتہارات کو دکھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ، نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرنے پر ایڈ پرسنلائزیشن پیج پر چلے جائیں گے۔

تو نیچے متعدد ٹیب ہوں گے جن میں گوگل کے خیال میں آپ کو دلچسپی ہوسکتی ہے جن میں سے کچھ ٹھیک ہوں گے کچھ گوگل سوشل میڈیا یا دیگر عوامل کی بناءپر وہاں دکھاتا ہے، حالانکہ بیشتر سے اس شخص کو دلچسپی نہیں ہوتی۔

اس ری ڈیزائن ایڈ سیٹنگز سے آپ ان کیٹیگریز کو ٹرن آف کرسکتے ہیں جن کے اشتہارات آپ دیکھنا نہیں چاہتے یا چاہیں تو گوگل ایڈ پرسنلائزیشن کو بھی ٹرن آف کردیں۔

ایسا کرنے پر گوگل کی جانب سے آپ کو خبردار کیا جائے گا کہ اشتہارات تو اب بھی آپ کو نظر آئیں گے مگر اب ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کے لیے زیادہ مفید نہ ہوں۔