وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا
اجلاس سے قبل بنی گالہ میں سینئر رہنماوں کی مشاورتی نشست بھی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ تحریک انصاف آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیراعظم نے اجلاس 2 بجے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کیا ہے جس میں پارٹی بیانیہ اور حالیہ گرفتاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے قبل بنی گالہ میں سینئر رہنماوں کی مشاورتی نشست بھی ہو گی اور وزیراعظم اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکو متی عہدیداروں اور پارٹی قیادت کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔