عامر خان سے ملنے نہ دینے پر نوجوان کی خود کشی کی کوشش

عامر خان سے ملنے نہ دینے پر نوجوان کی خود کشی کی کوشش

ممبئی:بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے ملنے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرڈالی۔

دو روز قبل عامر خان کے ممبئی آفس کے باہر ایک ہائی وولٹیج ڈراما دیکھنے میں آیا جب ایک 33 سالہ نوجوان نے عامر خان سے ملنے نہ دینے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی شناخت محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کے شہر بیلغوم کا رہائشی ہے۔ خودکشی کی کوشش کرنے پر قاسم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قاسم گزشتہ کئی روز سے عامر خان سے ملنے کی کوشش کررہاتھا وہ عامر خان کی این جی واٹر فاؤنڈیشن سے متعلق ان سے بات چیت کرنا چاہ رہاتھا لیکن عامر خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اسے اداکار سے ملنے نہیں دے رہے تھے جس پر اس نے اپنی جیب سے ایک بوتل نکالی اور اسے پی گیا جس کے بعد اسے فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔