شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل سے باہر نکلاانے کی پوری کوشش کی، وزیرریلوے شیخ رشید

 شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل سے باہر نکلاانے کی پوری کوشش کی، وزیرریلوے شیخ رشید
کیپشن: Image Source: Sheikh Rashid Twitter Account

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سےسینئر  صحافی کو تھپڑ مارنے کو  زیادتی قرار دےدیا ہے۔


لاہور میں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کےلئے ایک سال امتحان ہے ، انہوں نے کہا کہ گندے کپڑے میڈیا سے سامنے نہیں دھوتا ہے ، کابینہ میں غریب کی آواز اٹھاتا رہوں گا، فواد چوہدری کا سینئر صحافی کو تھپڑمارنا زیادتی ہے ۔


وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں صدراتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومت نہیں آ سکتی ، بلاول کو سب سے پہلے اپنے باپ اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے ۔ جس دن بلاول باپ کےلئے باہر نکلا اس کی سیاسی خود کشی ہے ۔


شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل سے باہر نکلاانے کی پوری کوشش کی ، شہباز شریف نے پہلے بھی نواز شریف کو نکالا تھا لیکن اب پارٹی کی صورتحال مختلف ہے ، 20 سے 25 ارکان اسمبلی تو حتمی ریفرنس میں ہیں ، شہباز شریف اور فریال تالپور کو ڈھیل حاصل ہے ، ڈیل نہیں ہو سکتی ۔