ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

لندن: آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی، مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 شکار کیے ۔

انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ  کے20 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو87رنز سے شکست دےدی،سری لنکا کی پوری ٹیم 45.5اوورز میں 247 رنز پرآل آﺅٹ ہوگئی۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کرونارتنے 97 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پریرا 52 ، تھریمانے 16،مینڈس 30،میتھیوز 9،سیری وردنا3،پریرا 7،ادانا 8،ملنگا ایک اور پرادیپ صفر پر آﺅٹ ہوئے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈسن 3، پیٹ کمنس 2 اور بہرینڈرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔