ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، محکمہ موسمیات

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گا۔

ماہرین کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران زیادہ بارشوں کا امکان ہے جو خطرناک نوعیت کی نہیں ہوں گی۔ رواں سال مجموعی طور پر 10 فیصد سے زائد بارشوں کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور سندھ میں 20 فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ کشمیرمیں زیادہ بارشوں سے دریاوَں میں سیلاب جبکہ بڑے شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔