پنجاب حکومت کا لاہور کے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو 2ہفتے کیلئے سیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا لاہور کے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو 2ہفتے کیلئے سیل کرنے کا فیصلہ


لاہور:صوبائی دارالحکومت کے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو کل سے 2 ہفتے کیلئے سیل کرنے کا فیصلہ، اطلاق رات بجے سے ہوگا۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کینٹ، نشتر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں کے علاوہ شاہدرہ، مزنگ، شادباغ، والڈ سٹی، ہربنس پورہ اور گلبرگ کے علاقے بھی شامل ہیں۔

ان علاقوں میں کھانے پینے اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ صورتحال دیکھ کر علاقے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، شہری ایس او پیز پر عمل کریں ورنہ باقی علاقے بھی بند کرنا پڑیں گے، ماسک سے وبا کا 50 فیصد پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے۔