مودی سر کار غلط فہمی کا شکار ہے،  شاہ محمود قریشی

مودی سر کار غلط فہمی کا شکار ہے،  شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع کے من گھڑت بیان کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ جتنا کشمیری آج بھارت سرکار سے متنفر ہے اتنا پچھلی ساتھ دہائیوں میں نہیں تھا، بھارتی وزیر مظفر آکر دیکھ لیں کتنے کشمیر ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ،،مجھے اور وزیر اعظم عمران خان سرینگر جانے کی اجازت دیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ جتنا کشمیری آج بھارت سرکار سے متنفر ہے اتنا پچھلی ساتھ دہائیوں میں نہیں تھا،اگر وہ واقعی سمجھتے ہیں کہ کشمیری ان کے ساتھ ہیں تو میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مظفرآباد آ جائیں اور دیکھ لیں کہ کتنے کشمیری ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں، وہ مجھے یا عمران خان کو سری نگر آنے کی دعوت دیں تو دیکھ لیتے ہیں کہ کتنے کشمیری ہماری بات پر توجہ دیتے ہیں اس طرح دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،مودی سرکار غلط فہمی کا شکار ہے۔