سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا

سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا

اسلام آباد: ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا جو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہوں گے، سورج گرہن صبح 8 بج کر46 منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان کے محکمہ مومیات کا کہنا ہے کہ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوپہر 2 بج کر34 منٹ پر یہ ختم ہوگا۔

بیشتر شہروں میں سورج گرہن سےدن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا اور سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بھی  بنے گا۔پاکستان میں رواں برس کے دوران سورج گرہن دوسری مرتبہ 14 دسمبر کو ہوگا۔سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے کہ جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے رنگ آف فائر بھی کہتے ہیں۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رنگ آف فائر کا نظارہ سکھر سے گوادر تک کیا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا تھا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شب دس بجکر 46 منٹ پرآغاز ہوا تھا۔قلمی چاند گرہن کا عروج 12 بجکر 24 منٹ پہ ہوا جبکہ یہ دو بجکر چار منٹ پہ اختتام پذیر ہو گیا۔چاند گرہن کے متعلق ڈائریکٹر میٹ آفس خالد محمود کا کہنا ہے کہ اس کو آنکھوں سے دیکھنا مشکل ہو گا۔

ڈائریکٹر میٹ آفس خالد محمود کے مطابق قلمی گرہن چاند کے چہرے پر صرف ایک تاریک سایہ پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی کا صرف ایک حصہ چاند تک پہنچنے سے رکا ہوا ہوتا ہے۔