رواں ہفتے ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

رواں ہفتے ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی
کیپشن: رواں ہفتے لاہور میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے شدید گرمی پڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہیٹ انڈیکس 45 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جب کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مظفرآباد سمیت ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں بھی پری مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے اور سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر میں بھی میں رواں ہفتے پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے۔