ملک بھر میں کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملک بھر میں کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
سورس: file photo

لاہور،ملک بھرمیں کل سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیج دی ہے جس میں 16 جون سے پیٹرول 4 روپے 20 پیسے مہنگا کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سمری میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3روپے50پیسےبڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا ہے، اس وقت پیٹرول پر فی لیٹرلیوی 4 روپے80پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5روپے 14 پیسے ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔