نیب بڑے لوگوں کی خدمت کیلئے نہیں، عوام کیلئے وجود میں آیا: چیئرمین نیب

نیب بڑے لوگوں کی خدمت کیلئے نہیں، عوام کیلئے وجود میں آیا: چیئرمین نیب
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بڑے لوگوں کی خدمت کیلئے نہیں، عوام کیلئے وجود میں آیا جبکہ ادارے نے 533 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو بھی ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب انسان دوست ادارہ ہے جس نے ہر قدم ملک و قوم کی بہتری کیلئے اٹھایا۔ 
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے مربوط بزنس پالیسی بنائی جائے، نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، تنقید کرنے والوں کو حقائق کا ادراک ہونا چاہئے، کہا جاتا ہے کہ نیب چھوٹی مچھلیوں کو پکڑتا ہے لیکن ہم نے مگرمچھ اور شارک کو پکڑا، اس سے بڑی سمندری مخلوق نہیں، حقیقی کاروباری شخصیت اور ڈکیت میں فرق روا رکھنا ضروری ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ایک سوسائٹی نے لوگوں سے ڈھائی ارب روپے لئے اور اس کے 7 سال بعد بھی لوگوں کوحق نہیں ملا، پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جوموٹرسائیکل پر تھے لیکن آج جہاز کے مالک ہیں، کیا نیب کوعلم نہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہو گی توعوام کا فائدہ ہو گا، پاکستان میں مشکل ترین کام کسی سے پیسہ واپس لینا ہے۔