لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپورٹ، عثمان خان، جیک ویدرالڈ، اعظم خان، محمد نواز، حسن خان، ظہور خان، محمد حسنین، خرام شہزاد اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ 
لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، ذیشان اشرف، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔