اپوزیشن کو جیسے کو تیسا کا جواب ملے گا: فواد چوہدری

اپوزیشن کو جیسے کو تیسا کا جواب ملے گا: فواد چوہدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جیسے کو تیسا کا جواب ملے گا، بجٹ پر تنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن تنقید اور توہین میں فرق ہوتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ بجٹ پرتنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن تنقید اور توہین میں فرق ہوتا ہے، شہبازشریف اس توہین کی سربراہی کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) پھرگندی زبان اوربدتمیزی کرتی ہے لیکن پارلیمینٹ میں بدتمیزی کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو غلط فہمی ہے کہ وہ جو بھی کریں گے وہ جمہوری رویہ ہوگا، اگر آپ ہمیں بات کرنے دیں گے تو آپ کو بھی بات کرنے دیں گے، اپوزیشن کو اپنی بات سنانے سے پہلے حکومت کی بات سننی پڑے گی، اگر اپوزیشن حکومت کو بات کرنے دے گی تو تب ہی وہ خود بھی بات کر سکے گی۔
فواد چوہدری نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کئے اور کہا کہ سندھ میں جو پیسہ جارہاہے، اس کی دبئی، کینیڈا، برطانیہ میں منی لانڈرنگ کی جاتی ہے۔