وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بچپن کی تصویر شیئر کردی

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بچپن کی تصویر شیئر کردی
سورس: file photo

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے بچپن کی تصویر شیئر کردی ۔

وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو ہیں اور کئی مرتبہ اہم معاملات پر ٹویٹ یا انسٹا گرام پیغام کے ذریعے اپنے جذبا ت کا اظہار کرتےرہتے ہیں ۔

اس مرتبہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین اور بہنوں کے ساتھ کئی سال پرانی تصویر شیئر کردی ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں لکھا لیکن " میموریز فرام پاسٹ " کا ہیش ٹیگ ضرور لکھا۔