کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہو رقلندرز کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہو رقلندرز کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا ہے، کوئٹہ کی جانب سے جیک ویدرالڈ 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔جیک ویدرالڈ نے 41 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے جبکہ کیمرون ڈیلپورٹ 10، سرفراز احمد 34، اعظم خان 33، محمد نواز 6 اور حسن خان 12 رنز بنا سکے۔ 

لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپورٹ، عثمان خان، جیک ویدرالڈ، اعظم خان، محمد نواز، حسن خان، ظہور خان، محمد حسنین، خرام شہزاد اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ 

لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، ذیشان اشرف، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔