اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس میں نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دے دی

اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس میں نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دے دی
سورس: file photo

لاہور ، فیملی کورٹ کی جانب سے عتیق الرحمان کو شوہر قرار دیے جانے کیخلاف اداکارہ میرا نے مزید شواہد جمع کرانے کے لیے سیشن عدالت لاہور میں درخواست دائر کر دی۔

ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج  نے سماعت کی جہاں میرا کے وکلا نے کیس سے متعلق نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دے دی۔

 میرا کے وکلا کا مؤقف تھا کہ ادکارہ میرا اور عتیق الرحمان نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ  میں اکٹھے کام کیا، شوٹ کے دوران میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح کا سین ریکارڈ کیا گیا، عتیق الرحمان اسی فوٹیج کو شادی کی فوٹیج قرار دے رہا ہے اس لیے عدالت نئے شواہد جمع کرانے کی اجازت دے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد خان نے عتیق الرحمان جواب کیلئے طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔