معروف بھارتی اداکارہ کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا

معروف بھارتی اداکارہ کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا
سورس: file photo

ممبئی ، بھارتی پولیس نے معروف اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب میں چھاپہ مار کر منشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا کی پولیس نے تلنگانہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو دوست سمیت گرفتار کیا، جن کے قبضے سے  منشیات بھی برآمد ہوئیں۔

 پولیس نے  پیر کے روز نجی ہوٹل میں  چھاپہ مارکر معروف بھارتی اداکارہ کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا  ۔ اس موقع پر ان کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اداکارہ کے ایک دوست کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں اداکارہ اور اُن کے دوست کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ پولیس نے اداکارہ اور دوست کے خلاف منشیات اور  دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع نے  بتایا کہ جے ڈبلیو میرٹھ نامی ہوٹل میں اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی، جس کے دوران چھاپہ مارا گیا۔ اُن کے دوست کے قبضے سے ایک گرام چرس بھی برآمد ہوئی جبکہ میڈیکل رپورٹ میں منشیات کا استعمال بھی ثابت ہوگیا۔