حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے اور وزارت خزانہ کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپ 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 79 پیسے اضافے کے ساتھ 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 89 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔