یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات

یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں تقریر سے روکنے کے واقعے کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکو متی ارکان کی جانب سے بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کی مذمت بھی کی۔ 
اپوزیشن رہنماؤں نے کہاکہ حکومت نے افسوسناک رویوں سے پارلیمانی روایات اور اقدار مجروح کیں، ایوان میں حکومتی ارکان کی گالم گلوچ آج پوری قوم نے دیکھی ہے، شہباز شریف نے اپوزیشن چیمبر میں آمد اور اظہار یکجہتی پر یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسعد محمود کا شکریہ ادا کیا۔