امریکہ سے بڑی خبر، نیشنل بینک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا

امریکہ سے بڑی خبر، نیشنل بینک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا

اسلام آباد: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک نے نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق مقدمہ جیت لیا ہے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر کے ذرائع کے مطابق مذکورہ کیس میں نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) پر دہشت گردی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

نیشنل بینک پر یہ بھی الزام تھا کہ اس نے بینک کے ذریعے رقوم افغانستان منتقل کیں جو کہ امریکہ کے ایک اڈے پر حملے میں استعمال ہوئی۔

ذرائع کے مطابق امریکی عدالت میں مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالر کے جرمانے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک کیس جیتنے کے بعد اب دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے،  مزید کہا کہ پاکستانی قانونی ٹیم کو نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کی بھی مکمل حمایت حاصل تھی۔

مصنف کے بارے میں