پرویز مشرف کی علالت کے باعث واپسی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھالیا  گیا

پرویز مشرف کی علالت کے باعث واپسی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھالیا  گیا

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیماری اور وطن واپسی    کا معاملہ سینیٹ میں اٹھالیا  گیا۔

رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی   نے کہا کہ جب مشرف باہر گئے کوئی نہیں روک سکا، ہاؤس کے فلور  پر کہا  تھا کہ پرویز مشرف کو معاف کر دیا ، وہ بے شک پاکستان  واپس آئیں،  ان کا گھر ہے ، مگر ٹریٹمنٹ سب کے ساتھ برابر ہونی چاہیے۔ 

دوسری جانب سے جے یو آئی کے رہنما  عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پرویز مشرف زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، ان کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت خراب ہے، آرمی لیڈرشپ کا مؤقف ہے انہیں واپس آجانا چاہیے۔

 سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے بھی اس معاملے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ اگر وہ واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں تو انہیں حکومت سہولت فراہم کرے، انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔

مصنف کے بارے میں