غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان پارٹی قیادت چھوڑیں: اکبر ایس بابر

غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان پارٹی قیادت چھوڑیں: اکبر ایس بابر

اسلام آباد: پی ٹی آئی منحرف رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف جو زبان استعمال کی ناقابل قبول ہے،افسوس  کہ  کسی ادارے نے اس پر نوٹس نہیں لیا۔صرف غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں عمران خان پارٹی قیادت چھوڑ یں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان آئینی اداروں کی تضحیک کررہا ہے لیکن کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں، یہ الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھاکہ تحریک انصاف  اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہتی ہے ، بانی ارکان سے ملاقات میں غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں  بلکہ عمران خان پارٹی قیادت سے ہٹ جائیں اور  قیادت بانی اراکین کے حوالے کریں، اگر عمران خان قیادت سے نہیں ہٹتے تو ہماری جنگ جاری رہے گی،عمران خان غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیں۔

مصنف کے بارے میں