پی ٹی آئی نے پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا

پی ٹی آئی نے پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا کرنے کی منصوبہ بندی  کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے  ارکان پنجاب اسمبلی کو مراسلہ بھجوا دیا ،مراسلے میں ہدایت  کی گئی کہ  صرف  پنجاب اسمبلی کے اندر ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں ، کسی اور جگہ اجلاس میں نہ جائیں، پی ٹی آئی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر نے دوست مزاری کو بھی مراسلہ بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ دو روز سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کے باعث پنجاب حکومت اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہیں کرسکی۔ جس کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بجٹ اجلاس آج  ایوان اقبال میں طلب کررکھا ہے  جبکہ اسپیکر کے مطابق اجلاس اسمبلی ہال میں ہی ہو گا۔ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر دیا تھا جبکہ اسمبلی کا 41 واں اجلاس آج دوپہر 3 بجے ایوان اقبال طلب کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں