الیکشن کمشنر لگانا ہمارے بڑی غلطی تھی: حماد اظہر

الیکشن کمشنر لگانا ہمارے بڑی غلطی تھی: حماد اظہر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر لگانا ہمارے بڑی غلطی تھی، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کے اوپر بہت سارے سنجیدہ لوگوں کو تحفظات ہیں  اگر یہ تحفظات دور نہیں کر سکتے تو پورے الیکشن کمیشن کی نئی تقرری کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما  حماد اظہر نے صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز 8300 پر میسج کرتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا ووٹ کسی اور حلقے یا شہر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پورے پاکستان میں ووٹرز پریشان ہیں۔لاکھوں ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقوں یا شہروں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کی وجہ سے ہمیں شک ہے کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات 2018 کی لسٹ کے مطابق کیا جائے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔امپورٹڈ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ بیرونی سازش سے آئی ہے ۔

صحافی کے سوال پر حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سارے لوگ ہمارے لگائے گئے نہیں ہیں ہم سے غلطیاں بھی ہوئی ہیں۔اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں لکھا گیا کہ واضح مداخلت ہوئی ہے۔ امپورٹڈ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ بیرونی سازش سے آئی ہے۔مفتاح اور رانا ثناء جیسے لوگوں کو بیٹھایا گیا یہ نالائق الیون ہیں۔ہم جلد الیکشن چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں