پنجاب میں آرڈیننس کے ذریعے اسپیکرکے اختیارات محدود کرنےکا فیصلہ

پنجاب میں آرڈیننس کے ذریعے اسپیکرکے اختیارات محدود کرنےکا فیصلہ

لاہور: محکمہ قانون پنجاب نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کے اختیارات محدود کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سے  سپیکر کے اختیارات محدود کرنےکے لیے سمری تیارکرلی گئی ہے، اسمبلی کے رولز آف بزنس میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات محدود کرنےکا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے رویےکے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کے باعث پنجاب حکومت اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہیں کرسکی۔ جس کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بجٹ اجلاس آج  ایوان اقبال میں طلب کررکھا ہے  جبکہ اسپیکر کے مطابق اجلاس اسمبلی ہال میں ہی ہو گا۔ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر دیا تھا جبکہ اسمبلی کا 41 واں اجلاس آج دوپہر 3 بجے ایوان اقبال طلب کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں