دبئی میں ڈالر کا استعمال کر کے 7 لاکھ درہم لوٹ لیے گئے

دبئی میں ڈالر کا استعمال کر کے 7 لاکھ درہم لوٹ لیے گئے

دبئی : سب نے ہی سنا ہو گا کہ لالچ بُری بلا ہے ۔یہ ضرب المثل بالکل صحیح طورپر دبئی کے شہری پر پوری اتری ۔ دبئی پولیس نے شہریوں سے کہا کہ خبردار! زمین پر ڈالر پڑے نظر آئیں تو لالچ میں نہ آئیں، یہ آپ کو لوٹنے کی چال بھی ہوسکتی ہے، دبئی میں مشتبہ افراد نے ڈالرز کا بنڈل چارے کے طور پر استعمال کیا اور 7لاکھ درہم لوٹ لیے۔

رپورٹ کے مطابق ایک لائف گارڈ اور شاپ منیجر نے سیلز مین کو لوٹنے کا بہت ہی شاطرانہ منصوبہ تیار کیا، ملزمان نے نیپالی سیلزمین کو اس وقت شکار بنایا جب وہ جیولرز کی دکان سے کیش لے کر جارہا ہے۔

مذکورہ سیلز مین نے جب ڈالرز کا بنڈل دیکھ کر اسے اٹھانے کی کوشش کی تو دونوں ملزمان نے اسے دھر لیا اور ایک تاریک گلی میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان سیلز مین سے 7لاکھ درہم لوٹ کر فرار ہوگئے۔