وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے

وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کو گوادر اور سی پیک منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ گوادر کے تاجروں سے ملاقات بھی کرینگے۔

واضح رہے چین پاک اقصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں گہرے سمندری پانیوں والی گوادر کی بندرگاہ کو چین کے مغربی علاقے سنکیانگ سے جو‌ڑا جائے گا۔

تین ہزار کلومیٹر طویل اس منصوبے کے تحت مستقبل میں گوادر اور سنکیانگ کے درمیان نئی شاہراہوں اور ریل رابطوں کی تعمیر کے علاوہ گیس اور تیل کی پائپ لائنیں بھی بچھائی جائیں گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں