عراقی شہر موصل میں جاری جنگ سے لاکھوں لوگ متاثر

عراقی شہر موصل میں جاری جنگ سے لاکھوں لوگ متاثر

بغداد:عراق کے شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری جنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں اور عارضی کیمپوں میں رہنے والے امداد کے منتظر ہیں موصل میںبڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔بھوکے بچے جنگ کے زخموں سے چور ہیں۔ انکے خاندان بدحالی سے پریشان موصل ہیں ۔ بے گھر افراد کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔


ان افراد کی زندگی جنگ کی وجہ سے مصیبتوں کا شکار ہے خوارک کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ قطاروں میں کھڑے افراد عالمی امداد کے منتظر ہیں۔عراقی عوام کوادویات کپڑے خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے ،شورش زدہ علاقوں میں محصور عراقی بچے پھر سے خوشگوار دنوں کے لوٹنے کے منتظر ہیں۔