چھٹی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا

چھٹی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا

لاہور: پاکستان میں خانہ اورمردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز پہلے 3 روز خانہ شماری اور 18 مارچ سے مردم شماری ہو گی۔ مردم شماری فارم 3 کالموں پر مشتمل ہوگا۔ پہلا کالم مرد، دوسرا خواتین، تیسرا خواجہ سراؤں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے 25 مئی تک ہو گا۔ خانہ و مردم شماری کے لئے 18 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مردم و خانہ شماری کیلئے ملک کو ایک لاکھ 68 ہزار بلاکس میں تقسیم کیا گیا۔

مردم و خانہ شماری کیلئے ایک لاکھ 18 ہزار اہلکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 2 لاکھ کے قریب فوجی اہلکار بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے ملک بھر میں 19 سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں