انٹرویو مکمل ہونے کے بعد یہ تین باتیں پوچھنا نہ بھولیں

انٹرویو مکمل ہونے کے بعد یہ تین باتیں پوچھنا نہ بھولیں

اسلام آباد: آپ نے انٹرویو کے لیے کئی کمپنیوں کے دفاتر کا رخ تو کیا ہو گا مگر کبھی آپ نے انٹرویو لینے والی کمپنی کے نمائیندوں سے سوال نہیں کیا ہوگا ۔ جو کہ آپ کے لیے منفی پہلو چھوڑ دیتاہے ۔ماہرین کے مطابق اگر آپ انٹرویو دینے جائیں تو انٹرویو مکمل ہو نے پر یہ تین باتیں پوچھنا نہ بھولیں ۔
1۔کمپنی کا کارپوریٹ کلچر کیسا ہے؟
واضح رہے کہ کمپنی کے کارپوریٹ کلچر دفتری ماحول پر بڑ اثر ہوتاہے ۔ انٹرویو مکمل ہونے کے بعد کارپوریٹ کلچر کا پوچھنا انتہا ئی ضروری ہے ۔کمپنی میں ملازمین کا کیسا رویہ ہے ،کمیونیکیشن،ویلیوزکا پتہ ہونا ضروری ہے ۔
2۔ملازمین عام طور پر دن کیسے گزارتے ہیں؟
ملازمین کے دن میں کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھنے سے کمپنی انتظامیہ کو بھی انداز ہ ہو جائےگا کہ آپ کتنے انٹرسٹڈ ہیں ۔جبکہ آپ کو بھی کمپنی کے ملازمین کے رویے کے بارے بھی پتہ چل جائے گا۔
3۔انٹرویو کے بعد کیا کرنا ہوگا؟
انٹرویو کے بعد ملازمت کی پیشکش تک عرصہ کافی پریشانی کا گزرتاہے ۔ ہر بار کال ک اانتظار رہتاہے ۔ اس سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ آپ انٹرویو کے اختتام پر ان سے یہ ضرور پوچھیں کہ انٹرویو کے بعد کب تک کال آئے ۔اگر آئی تو کتنے دن میں آسکتی ہے ؟کیا دوبارہ انٹرویو تو نہیں کرنا ہوگا؟ان سوالات کے بعد آپ کی پریشانی کا فی کم ہو جائے گی ۔کیونکہ آپ کو معلوم ہو گا کہ کب تک ہی کال آئے گی ۔