ایپل کے بانی کا پہلا نایاب کمپیوٹر مئی میں نیلام کیا جائے گا

ایپل کے بانی کا پہلا نایاب کمپیوٹر مئی میں نیلام کیا جائے گا

برلن: جولائی 1976 میں لانچ کیے جانے والے ایپل ون نامی صرف 150 کمپیوٹرز تیار کیے گئے تھے جبکہ یہ ایپل کے مشترکہ بانی اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے تھے۔

ان کمپیوٹرز میں سے اب صرف دنیا بھر میں 8 کمپیوٹرز باقی بچے ہیں جو قابل استعمال ہیں۔

یہ کمپیوٹرز اس وقت صرف 420 پاؤنڈز میں فروخت کیے گئے تھے تاہم اب یہ 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ نایاب کمپیوٹر کی نیلامی 20 مئی کو جرمنی میں کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں