بالی ووڈ کی من موہنی اداکارہ عالیہ بھٹ 24 برس کی ہو گئیں

بالی ووڈ کی من موہنی اداکارہ عالیہ بھٹ 24 برس کی ہو گئیں

ممبئی: مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ نے زندگی کی 24 بہاریں دیکھ لیں ہیں۔ بالی وُڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی میگا ہٹ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس کامیابی کے بعد عالیہ بھٹ نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ہدایتکار امتیاز علی کی فلم ’ہائی وے‘ میں کام کر کے داد وصول کرنے کے بعد فلم ’ٹو اسٹیٹس‘ میں عالیہ بھٹ نظر آئیں جس میں انہوں نے اپنی ایکٹنگ سے سب کے دل موہ لئے۔

اس کے علاوہ ان کی فلموں میں اگلی، شاندار، کپور اینڈ سنز، اْڑتا پنجاب، ڈیئر زندگی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بدریناتھ کی دلہنیا شامل ہے جس نے 6 روز میں باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں