ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: ملک بھر میں امن دشمنوں کے خلاف سکیورٹی ادارے متحرک۔ میانوالی کے علاقے مکڑ وال میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے 110 گھروں اور پہاڑی پر موجود خیمہ بستیوں کی تلاشی لی گئی جس دوران 14 مشکوک افراد کر گرفتار کر لیا گیا۔

بھکر میں جنڈانوالہ اور دریا خان صدر کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 19 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جھنگ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران شناختی دستاویزات نہ ہونے پر متعدد افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں