آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر عہدے سے مستعفی

 آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر عہدے سے مستعفی

دبئی: آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ششانک منوہر مئی 2016 میں آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ ششانک منوہر نے 2 سالہ مدت ختم ہونے سے پہلے ہی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا۔ ششانک منوہر بگ تھری نظام کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

ششانک منوہر نے صرف 8 ماہ کے بعد ہی اپنے عہدے کو چھوڑا ہے۔ ششانک منوہر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے ششانک منوہر بھارت کے جانے مانے وکیل ہیں۔ وہ اس سے قبل 2008 سے 2011 تک بی سی سی آئی کے صدر رہے۔ جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد انھیں ایک بار پھر اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں