زرداری ، گیلانی اور حقانی کیخلاف سپریم کورٹ میں غداری کی درخواست دائر

زرداری ، گیلانی اور حقانی کیخلاف سپریم کورٹ میں غداری کی درخواست دائر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ  نے سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف سی آئی اے کے اہلکاروں کو ویزے جاری کرنے پر ٖغداری کا مقدمہ چلانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکہ کو ایبٹ آباد آپریشن کی اجازت دینا اور سی آئی اے اہلکاروں کو ویزے فراہم کرنے میں آصف زرداری نے فوج کے سپریم کمانڈر کا عہدہ کا استعمال کیا.درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالت وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے اوروفاقی حکومت کو ایبٹ آباد کمیشن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دےاور آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت جاری کی جائےاور بطور سفیر حسین حقانی نے امریکیوں کوجتنے ویزے جاری کیئے ان کی تفصیلات طلب کی جائیں۔