ایپل کے بانی کا نایاب کمپیوٹر نیلام کرنے کا فیصلہ

ایپل کے بانی کا نایاب کمپیوٹر نیلام کرنے کا فیصلہ

نیو یارک: ایپل کے بانی کا پہلا نایاب کمپیوٹر مئی میں نیلام کیا جائے گا۔

جولائی 1976 میں لانچ کئے جانے والے ایپل ون نامی 150 کمپیوٹرز تیار کئے گئے تھے جبکہ یہ ایپل کے مشترکہ بانی اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے تھے۔ ان کمپیوٹرز میں سے اب صرف دنیا بھر میں 8 کمپیوٹرز باقی بچے ہیں جو قابل استعمال ہیں۔

یہ کمپیوٹرز اس وقت صرف 420 پاونڈز میں فروخت کئے گئے تھے تاہم اب یہ 2 لاکھ 60 ہزار پاونڈز میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ نایاب کمپیوٹر کی نیلامی 20 مئی کو جرمنی میں کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں