لکی شہر کے دلو خیل گاؤں میں ایک مکان کے مین گیٹ پر نمبر لگاکر چھٹی مردم شماری کا افتتاح

لکی شہر کے دلو خیل گاؤں میں ایک مکان کے مین گیٹ پر نمبر لگاکر چھٹی مردم شماری کا افتتاح

لکی مروت: کمشنر بنوں کامران زیب نے لکی شہر کے نواح میں واقع دلو خیل گاؤں میں ایک مکان کے مین گیٹ پر نمبر لگاکر چھٹی خانہ ومردم شماری کا افتتاح کردیا ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنرمحمد بختیار نے بتایا کہ مردم شماری کے لئے ضلع بھر کو522بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں264شمار کنندگان گھر گھر جاکر کوائف اکھٹے کریں گے. اس سلسلے میں بھرپور آگہی مہم چلائی گئی ہے کمشنر بنوں کامران زیب نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کامیاب بنانے میں شمار کنندگان کا کردار انتہائی اہم ہے انہیں چاہیے کہ وہ قومی فریضہ احسن طریقے سے انجام دیں اور درست کوائف اکھٹے کریں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مردم شماری عملے سے تعاون کریں تاکہ اسے کامیابی سے مکمل کیا جاسکے کمشنر نے بلدیاتی نمائندوں اور مشران علاقہ پر زور دیا کہ وہ عوام کو مردم شماری عملے سے تعاون اور درست اعداد و شمار کی فراہمی پر قائل کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔