موسیقی گروپ بلیو ساکس بینڈ نے اس سال کا اپنا پہلا نیا گانا جانا باضابطہ طور پر جاری کر دیا

موسیقی گروپ بلیو ساکس بینڈ نے اس سال کا اپنا پہلا نیا گانا جانا باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہ

 موسیقی گروپ بلیو ساکس بینڈ نے اس سال کا اپنا پہلا نیا گانا جانا باضابطہ طور پر جاری کر دیا

لالی ووڈ: پاکستان میں موسیقی گروپ بلیو ساکس بینڈ نے اس سال کا اپنا پہلا نیا گانا جانا باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔بلیو ساکس بینڈ نے چار منٹ پندرہ سیکنڈ طویل 'جانا' لکھا اور خود ہی کمپوز کیا ہے۔مغربی موسیقی کی صنف جاز اور بلیو پر مبنی یہ گیت سیکسافون پر زیادہ انحصار کرتا ہے لیکن طبلہ اور گیٹار مزید ماحول پیدا کرتا ہے۔

اسے کمپوز کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اسے سننے کے دوران آپ کے پاؤں خود ہی ردم میں چل پڑتے ہیں۔ اس گانے کو طلحہٰ علی کوشاوا نے اپنی آواز دی ہے۔

بینڈ کے بانی اور گائیک طلحہٰ علی کوشاوا نے 'جانا' کے در پردہ کہانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا یہ گیت ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو چاہتا ہے کہ اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی جائے، لیکن وہ اس کا اظہار اس کے سامنے نہیں کرسکتا ہے۔گانے کا اختتام بیوی سے درخواست سے ہوتا ہے کہ وہ اس کا کریڈٹ کارڈ چھوڑ جائے، جو کہ استعارہ ہے کہ وہ اس کی دولت کو ساتھ لے کر نہ جائے۔

طلحہٰ علی کوشاوا کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب اچھی نیت سے لکھا گیا ہے، یہ ہی جاز موسیقی کی پہچان ہے۔ جانا ہماری اس سال کے لیے پہلی پیشکش ہے۔ ہم مزید موسیقی پر کام کر رہے ہیں جو جلد منظر عام پر آئے گی۔ ہم اس سال کے بارے میں کافی پرامید ہیں کہ یہ ہمارے لیے اب تک اچھا ثابت ہوا ہے۔