یمن میں کار بم حملہ،7افراد مارے گئے

یمن میں کار بم حملہ،7افراد مارے گئے
کیپشن: فوٹوبشکریہ رائٹرز

صنعا:یمنی فورسز پر ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں اماراتی فوجیوں سمیت 7افراد مارے گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کے ساحلی شہر عدن میں اس خودکش کار بم حملے کا نشانہ ان یمنی فورسز کا کچن بنا جن کی تربیت اور حمایت متحدہ عرب امارات کر رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 15افراد  زخمی بھی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔