کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آکر کھیلنے سے معذرت

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آکر کھیلنے سے معذرت
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

دبئی:پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے اور دو سیزن میں کوالیفائر کی فاتح رہنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے  غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔

شین واٹس نے جو کہ 9 میچوں میں 311 رنز اور 10 وکٹوں کے ساتھ سیزن تھری میں اس ٹیم کے سب سے بڑے پرفارمر ہیں نے بھی کیو ن پیٹرسن اور جیس روئے کے بعد پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ریلی روس کے بھی امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوشش تھی کہ میچ جیتیں ، لیکن فخر زمان بہترین کھیلا : سرفرار احمد

آسٹریلیا کے جان ہیسٹنگ پہلے ہی انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آسٹریلوی باﺅلر بین لافن بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہونگے۔بنگلہ دیش کے محمد اللہ جو سری لنکا میں ٹرائی سیریز کھیل رہے ہیں، 18 مارچ کو فارغ ہونے کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان جانے والے کرکٹرز میں نمایاں کھلاڑی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری ، لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کو 17 رنز سے شکست دیدی
یاد رہے کہ اس بار پی سی بی نے پاکستان جانے والے کھلاڑیوں کے لیے الگ سے 20 ہزار ڈالر رکھے تھے، تاہم اس کے باوجود انگلش اور آسڑیلوی کرکٹرز پاکستان جاکر کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچ لاہور جبکہ فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔