شاہ رخ خا ن کی فلم ’رئیس‘ کے اداکار نریندر جھا55 سال کی عمر میں چل بسے

شاہ رخ خا ن کی فلم ’رئیس‘ کے اداکار نریندر جھا55 سال کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فوٹو بشکریہ بالی ووڈ ایم ڈی بی

مہاراشٹر: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار نریندر جھا 55 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر جھا دل کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ انہیں اپنے فارم ہاﺅس میں ہارٹ اٹیک آیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔انہوں نے متعدد بالی وڈ اور علاقائی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘ میں موسیٰ بھائی کا کردار قابل ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‘سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش پر سب سے بڑی پابندی لگا دی گئی، پابندی لگانے والے کون ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’جوہوا ٹھیک ہی ہوا

رپورٹس کے مطابق نریندر جھا نے فارم ہاﺅس میں اپنے ڈرائیور سے سینے میں تکلیف کی شکایت کی جو ان کو فوری طور پر ہسپتال لے گیا مگر اداکار جانبر نہ ہوسکے۔

نریندر نے سلمان خان کی نئی فلم بھی سائن کر رکھی تھی، لیکن قدرت نے انہیں موقع نہیں دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی موت کے حوالے سے تعزیتی پیغامات وائرل ہو رہے ہیں۔ جن میں اداکار کی اچانک موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی فنی خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔