کوٹ عبدالمالک میں 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

کوٹ عبدالمالک میں 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

فیروزوالہ : قصور کے بعد فیروزوالا میں بھی بچوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔ دو بچوں کے بے دردی قتل کے بعد سات سالہ جہانزیب زخمی حالت میں کھیتوں سے ملا جسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچے کے گلے پر گہرا زخم ہے۔

مزید پڑھیں: 'مضبوط معیشت و خوشحالی ہو گی تو کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا'

آئے روز واقعات کیخلاف علاقہ مکینوں سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے لاہور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ پولیس نے تھانہ فیروز والا میں مقدمہ درج کر لیا لیکن تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس، طلال چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی

واضح رہے کہ رواں سال پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں