سینیگال میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 14 زخمی

سینیگال میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 14 زخمی
کیپشن: فوٹو بشکریہ وکیپیڈیا کامنز

ڈاکار :سینیگال میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نے غیر معیاری اشیاءفروخت کرنیوالوں کیخلاف نیا قانون لاگو کردیا

فوج کے ترجمان کرنل عبدو ندیائے کے مطابق ہیلی کاپٹر پر عملے کے 4 ارکان سمیت بیس افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کاغذات میں جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر چیف جسٹس برطرف

یہ ہیلی کاپٹر مصریہ کے علاقے میں جنگلات میں گر گیا۔ امدادی کارکنوں کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں 6 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 14زخمیوں کو کاﺅ لیک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے ۔حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔