باؤلنگ کے معیار میں پی ایس ایل نے دیگر لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا، وقار یونس

باؤلنگ کے معیار میں پی ایس ایل نے دیگر لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا، وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہاکہ پی ایس ایل نے باﺅلنگ کے معیار میں دیگر لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان سپر لیگ میں بیٹنگ سے زیادہ دلچسپ باولنگ پرفارمنسز دیکھنے کو ملی ہیں، محمد سمیع کے بہترین آخری اوور نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں میچ کو سپر اوور میں پہنچایا، اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے میچ وننگ پرفارمنس دی، عمر گل نے 6 وکٹیں اڑائیں، یہی وجہ ہے کہ سابق فاسٹ باولرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے ایونٹ میں باولنگ کوالٹی کو دنیا کی باقی تمام لیگز کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے۔


”کرک انفو“ کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت دنیا میں جتنی بھی ٹوئنٹی 20 لیگز کھیلی جا رہی ہیں۔ ان سب کے مقابلے میں پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار بہترین ہے۔پچز کے باولرز کے لیے معاون ہونے کے سوال پر وقار یونس نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ یو اے ای میں پچز بیٹنگ کے لیے تیار نہیں کی گئیں، یہ اتنی فلیٹ نہیں کہ آپ سیدھی آنے والی گیند کو ہٹ کریں اور وہ گراونڈ میں اڑتی پھرے، یہاں پر آپ کو اپنی اننگز بنانے کے لیے محنت کرنا اور زیادہ چالاک ہونا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
 
 خیال رہے کہ آج پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہونگے ۔ یہ میچ کراچی کیساتھ ساتھ ملتان سلطانز کیلئے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اگر کراچی کنگز یہ میچ جیت جاتی ہے تو کراچی اور ملتان سلطانز دونوں پلے آف کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی ۔ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں