شہباز شریف نے پنجاب میں پولیس کی مدد سے لوگوں کو قتل کرایا: عمران خان

شہباز شریف نے پنجاب میں پولیس کی مدد سے لوگوں کو قتل کرایا: عمران خان

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شہباز شریف کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں پولیس کی مدد سے لوگوں کو قتل کرایا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤں کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز بجلی کے منصوبوں سے پیسے بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ملک کا سارا پیسہ اپنے منصوبوں پر لگا دیا ہے۔ ملتان کے لوگوں کو میڑو کے نام پر دھوکا دیا گیا۔ شہباز شریف نے پیسے کمانے کیلئے میڑو بنائی۔