اگر ایران نے ایٹم بم بنا لیا ہے تو ہم بھی اس دوڑ میں شامل ہوںگے: سعودی ولی عہد

اگر ایران نے ایٹم بم بنا لیا ہے تو ہم بھی اس دوڑ میں شامل ہوںگے: سعودی ولی عہد

ریاض: سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا، لیکن اگر ایران نے بنا لیا ہے تو ہم بھی اس کھیل میں شامل ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کہا ہے کہ سعودی عرب ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا، لیکن اگر ایران نے بنا لیا ہے تو ہم بھی اس کھیل میں شامل ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے قومی قانون بھی منظور کر لیا ہے اور اس کی حدود امن کا قیام رکھا گیا ہے۔

امریکہ ، جنوبی کوریا ، روس ، فرانس اور چین سعودی عرب کیلئے پہلے دو نیوکلیئر ری ایکٹر بنانے کیلئے اربوں ڈالر کے کنٹریکٹ کیلئے بولی لگانے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔