نیب نے سعد رفیق کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

نیب نے سعد رفیق کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ادارہ محتسب (نیب ) نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے آلات کی تنصیب میں کرپشن کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔
قومی احتساب بیورو( نیب) کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے سعدرفیق، ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور وزیر قانون خیبرپختونخوا امتیاز شاہد قریشی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب کے اعلامیے میں بتایا گیاہےکہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوےآلات کی تنصیب میں بدعنوانی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریلوے سکھرڈویژن کے افسران کے خلاف بھی آلات کی خریداری میں خردبردکی جانچ پڑتال ہوگی جب کہ ٹنڈوآدم تا روہڑی کمپیوٹر بیسڈانٹرلاکنگ سسٹم لگانے میں بدعنوانی کی شکایت پر بھی تحقیقات کی جائیں گے۔اس کے علاوہ چیئرمین نیب نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنےوالے ممبر قومی اسمبلی نواب وسان کے خلاف ا?مدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام اور خیبرپختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کے خلاف 111 افراد کی غیر قانونی تقرری کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔