بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار، 1 ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار، 1 ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 1 دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی، اوچ اور سبی میں مشتبہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جس میں آئی ای ڈیز، ڈیٹو نیٹرز اور گنز شامل ہیں۔